Abbas Haye Abbas Kat Gaye Hath Sakina Ko Na Batlaiye Ga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Muhammad Raza Mangla
عباس ہائے عباس، عباس ہائے عباس
کٹ گئے ہاتھ سکینہ کو نہ بتلائیے گا
اب میری لاش کو خیمے میں نہ لے جائیے گا
سامنا کیسے سکینہ کا کروں گا مولا
نہ نبھا پایا جو بچوں سے کیا تھا وعدہ
آپ مقتل سے میرا لاشہ نہ اٹھوائیے گا
آپ سے ایک گزارش ہے اے میرے آقا
اتنا پامال بدن ہے کہ بکھر جائے گا
بس یہیں دریا کنارے مجھے دفنائیے گا
شاہ زادی سے یہ کہیے گا نبھائی ہے وفا
ساتھ عباس کے اشہب نے بھی پانی نہ پیا
جب علم لے کے یہ خیموں کی طرف جائیے گا
اے میرے آقا محبت ہے بہت ہم سے اسے
وہ اگر بولے کہ عموں سے ملا لائیں مجھے
بس سکینہ کو یہاں پر نہ کبھی لائیے گا
یہ غلام آپ کو گر دیکھ لے مل جائے سکون
تیر پیوست ہوا تھا تو جما آنکھ میں خون
خوں ہٹا کر زرا چہرہ مجھے دکھلائیے گا
آپ تو جانتے ہیں آقا میری مجبوری
ہاتھ ہوتے تو قدم بوسی کو اٹھتا غازی
میں نا اٹھ پایا یہ اماں کو نہ بتلائیے گا
اس گھڑی دشت میں منظر تھا قیامت کا عماد
شاہ سے حضرت عباس نے جو کی فریاد
یہ مصیبت مری عابد کو نہ بتلائیے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.