Maula karbala bulale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
قافلے ہے رواں جا بجا میں پھر سے تنہا رہ گیا
نکال کوئی راستہ مولا
مولا تڑپ رہا ہوں در در بھٹک رہا ہوں
فریاد کر رہا ہوں
مولا کربلا بلالے روضہ دکھا دے مولا
دن رات ایسی کوئی نہیں جو تجھکو نہیں پکارا
مجلس میں جا کے آنسوں بہا کے ہر سال ہے گزارا
یہ سال بھی ہے بیتا پھر انتظار جیتا
آیا نہیں بلاوا
مولا کربلا بلالے۔۔۔
یہ بھی دعا ہے جب بھی بلانا ایسا سبب بنانا
ماں باپ میرے اولاد میرے آے میرا گھرانہ
میرے پاس کچھ نہیں ہے نہ زر ہے نہ زمیں ہے
تجھ پہ ہی بس یقیں ہے
مولا کربلا بلالے۔۔۔
ہوں بیقرار کتنا ہے پیار اک بار آزما لے
جتنی تھکن ہو سوکھا دہن ہو یا پاؤں میں ہو چھالے
پیدل سفر کروں گا سب سختیاں سہوں گا
نوحہ تیرا پڑھوں گا
مولا کربلا بلالے۔۔۔
کربوبلا میں زواروں کا میں خادم بنا رہوں گا
موکب میں جا کے کھانا کھلا کے سقای بھی کروں گا
پلکیں بجھاؤں گا میں سب کو بلاؤں گا میں
پاؤں دباؤں گا میں
مولا کربلا بلالے۔۔۔
غازی کے در پہ دے کے سلامی آؤں گا تیرے در پر
دو بادشاہوں کی سلطنت میں جنت کا ہوگا منظر
ایسے حسین لمحے قسمت میں میری لکھ دے
اے بادشاہ بلا لے
مولا کربلا بلالے۔۔۔
تیرے حرم کی جالی پکڑ کے لپٹا رہوں گا ایسے
مدت کے بعد معصوم بچہ لپٹا ہو ماں سے جیسے
سجدے کروں گا مولا رو رو کے دوں گا پرسہ
ارمان کر دے پورا
مولا کربلا بلالے۔۔۔
دکھوں گا نہر علقمہ ماتم کروں گا پیاس کا
زیں سے گرا تھا تو جہاں مقام صاحب الزماں
جا کر کف عباس پر ماتم کرو سر پیٹ کر
کھای جہاں پہ تھی سناں مقام اکبر ہے وہاں
مقام اصغر پہ جاؤں گا جھولے پہ منت بڑھاؤں گا
وہ خیمہ گاہ بیکساں کروں گا مجلس میں وہاں
بھلاؤں کیسے تو بتا وہ اک ٹیلہ ریت کا
ستر قدم کا فاصلہ جہاں ہے تیری قتل گاہ
وہاں سے دیکھا تھا بہن نے چلا تھا خنجر شمر کا
فرحان و مظہر ہے دعا مولا سر کربوبلا
دے قبر کی ہم کو جگہ
یا مولا کربلا بلالے روضہ دکھا دے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.