Haan Yehi Maa Hai Ali Akbar Ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Muhammad Raza Mangla
جس نے رکھا ہے ہاتھ سینے پر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
رو کے کہتی ہے ہائے علی اکبر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
درد بیٹے کے بچھڑنے کا نظر آتا ہے
دیکھتے ہیں جو رخ پاک تو یہ لگتا ہے
جیسے برچھی سے کٹ گیا ہے جگر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
سن کے آواز اذاں اور تڑپ جاتی ہے
یاد ہم شکل پیمبر کی اسے آتی ہے
رو رہی ہے اذان سن سن کر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
چلتا جاتا ہے جہاں اس کے جواں لعل کا سر
ساتھ نیزے کے چلی جاتی ہے اس کی بھی نظر
لوگ پہچان لیتے ہیں اکثر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
بلوہ عام میں یوں پردہ بنایا اپنا
خون چہرے پہ لگایا ہے علی اکبر کا
اوڑھ رکھی ہے درد کی چادر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
خون میں ڈوبی ہوئی لاش جواں دیکھی ہے
اپنے فرزند کے سینے میں سناں دیکھی ہے
سامنے جس کے مر گیا ہے پسر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
کربلا میں جو مقام علی اکبر پہ گیا
ایک بی بی کے سسکنے کی صداؤں کو سنا
مستقل آج بھی ہے نوحہ گر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
کتنا پیارا تھا انہیں اپنا جواں لعل رضا
ہائے اس درد کا احساس ہے کتنا گہرا
زندگی بھر رہی جو خاک بسر
ہاں یہی ماں ہے علی اکبر کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.