Ro rahay hain shah e deen Abbas ka lasha liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Ali Yazdan
رو رہے ہیں شاہ دیں عباس کا لاشہ لئے
رہ گئی بالی سکینہ ہاتھ میں کوزہ لئے
بچوں کی پیاسی نگاہیں دور تک چلتی رہیں
جب گیا تھا باوفا دریا پہ مشکیزہ لئے
اے حسین ابن علی کی ماں ذرا دیکھو ادھر
آئے ہیں عباس بازوؤں کا نذرانہ لئے
شہ کی آنکھیں کہہ رہی تھیں لاشہ عباس پر
چل دیا بھائی وفا کا سارا سرمایہ لئے
تم تو دریا پر گئے تھے اے سکینہ کے چچا
کیا ہوا کیوں لوٹے ہو تم خون کا دریا لئے
زینب دلگیر اب عباس بننا ہے تمہیں
پہرہ دینا ہے تمہیں ٹوٹا ہوا نیزہ لئے
در بدر پھرتی ہیں بہنیں اے علمدار حسین
لوٹ آؤ زینب و کلثوم کا پردہ لئے
مر گئے عباس، زینب اب تو تم کر لو یقیں
آ رہے ہیں دیکھ لو ٹوٹی کمر مولا لئے
دیکھیئے، کب شاہزادی ان کو کرتی ہیں قبول
ہے مصدق منتظر اشکوں کا نذرانہ لئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.