Gham Hussain Ko Koi Bhula Nahi Sakta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Anjuman Durr-e-Hussain
غم حسین کو کوئی بھلا نہیں سکتا
یہ وہ چراغ ہے جو جھلملا نہیں سکتا
بلندیوں پہ ہیں عیسی بھی اور موسی بھی
جہاں حسین ہیں کوئی بھی جا نہیں سکتا
وہ منزل آج بھی مخصوص ایک منزل ہے
جہاں پہ حر کے سوا کوئی جا نہیں سکتا
بھلا حسین کی وہ تشنگی کو کیا سمجھے
جو اپنے خون کا دریا بہا نہیں سکتا
جواں کی لاش پہ ہے باپ اس طرح مجبور
اٹھانا چاہتا ہے اور اٹھا نہیں سکتا
غم حسین تو ہے نظم کائنات کے ساتھ
زمانہ لاکھ بھلائے بھلا نہیں سکتا
علم کو جس طرح عباس نے اٹھایا تھا
لہو میں ڈوب کے کوئی اٹھا نہیں سکتا
سوا حسین کے اے فضل دو جہاں میں کوئی
زمیں کو عرش کا ہمسر بنا نہیں سکتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.