Zafar mere Akbar ka kya haal ho gaya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syeda Amber Naqvi
زعفر میرے اکبر کا کیا حال ہو گیا ہے
کھا کے سناں تڑپتا ہمشکل مصطفی ہے
میرے لاڈلے کو زعفر کس کی نظر لگی ہے
برچھی سے کیوں جواں کا زخمی جگر ہوا ہے
زعفر کہو اکبر کو آواز دو پدر کو
تیرا ضعیف بابا تجھ کو پکارتا ہے
سائے میں عصمتوں کے زینب نے جس کو پالا
ڈوبا ہوا لہو میں لیلی کا لاڈلا ہے
فرش عزا ہے عالم کرتے نبی ہیں ماتم
ہمصورت محمد دنیا سے جا رہا ہے
زعفر یہ لعل میرا پیری کا تھا سہارا
مظلوم کربلا کے لب پر یہی صدا ہے
لوٹی ہے ظالموں نے دو ماؤں کی کمائی
اکبر جواں کا ماتم خیام میں بپا ہے
کہتی تھی لاڈلے کو دولہا بناؤں گی میں
اکبر کی ماں کا ارماں دل میں ہی رہ گیا ہے
راہ دیکھتی ہے زعفر یثرب میں اس کی خواہر
بتلائے کون اس کو اکبر نہیں رہا ہے
کہتے تھے شہ اٹھا کر جواد لاش اکبر
زعفر حسین پر یہ غربت کی انتہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.