Roz azadaron ke hum qafilay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Shanawar
روز عزاداروں کے ہم قافلے، دیکھتے ہیں کربلا جاتے ہوئے، ہم کو بھی سرکار بلا لیجئے
سب کی صدا کربلا، سب کی دعا کربلا، پوچھو عزاداروں سے تو سب یہ کہیں گے
بس مولا بلا لیں، سن لے صدائیں، ہم کو دکھائیں کرب و بلا
کاش ہمیں حضرت عباس بلا لیں کرب و بلا کا ہمیں دیدار کرا دیں
حسین، یا حسین
کرب و بلا جانے عزادار ہے
کرب و بلا عشق کا دربار ہے
کرب و بلا جنت زوار ہے
سارا جہاں جس کا طلبگار ہے
کرب و بلا جان ہے، سب کا یہ ارمان ہے
روضہ شبیر پہ سب مل کے چلیں گے
ہم نے ہمیشہ سے یہی ہے سنا
مال سے دولت سے نہیں واسطہ
جس پہ کرم ہوتا ہے عباس کا
لوگ وہی جاتے ہیں کرب و بلا
غازی بلا لو ہمیں روضہ دکھا دو ہمیں
ہم تو بس اب تم سے ہی فریاد کریں گے
اب بھی کروڑوں ہیں محب آپ کے
کرب و بلا جو کے نہیں آ سکے
دل میں زیارات کی حسرت لیے
کہتے ہیں مولا ہمیں بلوائیے
یا شاہ کرب و بلا، ان کی بھی سن لو صدا
وہ بھی بلاوے کا انتظار کریں گے
آنا ہے ہم کو میرے مولا وہاں
اصغر و قاسم، علی اکبر جہاں
ہوں گے شہیدوں کے مصائب بیاں
کرنا ہے پھر ماتم تشنہ لباں
گنج شہیداں کا غم، شام غریباں کا غم
ہم وہاں عاشورہ و چہلم بھی کریں گے
آنا ہے ہم کو یا حسین آنا ہے ہم کو
ہاں آنا ہے ہم کو مقام کف عباس ہاں
ہاں مقام علی اصغر، ہاں مقام علی اکبر
دیکھنا ہے منظر کرب و بلا
دور تھی کتنی وہ نہر علقمہ
جس جگہ مولا نے دی ھل من صدا
جس جگہ خیمے جلے سب کچھ لٹا
غازی گرا تھا جہاں، روئی سکینہ جہاں
نوحہ پڑھیں گے وہاں ماتم بھی کریں گے
ہاں گنج شہیداں پہ ہاں نہر علقمہ پہ
خیمہ سادات
وہ روضہ شبیر، وہ روضہ عباس
کرب و بلا والے شہیدو سلام
آپ کا شیدا ہے یہ عالم تمام
دل پہ لکھے ہیں جو بہتر یہ نام
یاد رکھیں گے یہ تمہارے غلام
آپ سے وعدہ رہا، آئیں گے جب کربلا
آکے سلام آپ کو سو بار کریں گے
آنا ہے ہم کو یا حسین آنا ہے ہم کو
آنا ہے ہم کو یا حسین آنا ہے ہم کو
ہم سب کی ہے یہ آس، بس مولا بلا لیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.