Kijiye Hajat Rawai Wasta Abbas Ka Almadad Ya Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Hasnain Abbas
کیجیے حاجت روائی واسطہ عباس کا المدد یا فاطمہ
آپ کے در سے کبھی بھی کوئی خالی نہ گیا المدد یا فاطمہ
دنیا بھرتی جا رہی ہے کتنی ظلم و جور سے
ہو گیا مشکل ہمارا دور ہر اک دور سے
دیکھتے دن رات ہیں مہدی کا ہم سب راستہ المدد یا فاطمہ
آپ کی تسبیح کی جس نے بھی قدرت جان لی
جس کسی نے بھی اسے پڑھنے کی منت مان لی
معجزہ خود ہو گیا تسبیح پڑھ کر جب کہا المدد یا فاطمہ
کس کے کیا حالات ہیں، ہے آپ کو سب کی خبر
ہر علی والے کی ہے بس آپ کے در پر نظر
ہیں پریشاں حال جس جس جا پہ بھی اہل عزا المدد یا فاطمہ
فانی دنیا میں ہمیں کیا عیش و عشرت کی طلب
چاہیے بس یہ عزاداروں کو رہنے کا سبب
صورت چھت کیجیے بس اک عزا خانہ عطا المدد یا فاطمہ
التجا یہ آپ کی خدمت میں زائر لائے ہیں
جو در شبیر پر اب تک نہیں جا پائے ہیں
اس برس عاشور پہ وہ سب بھی جائیں کربلا المدد یا فاطمہ
آپ کی خاطر ہیں خالق نے بنائے دو جہاں
اس لیے بھی آپ کے ہیں مہر میں کون و مکاں
یعنی ہر نعمت میں شامل ہو وسیلہ آپ کا المدد یا فاطمہ
صدقے میں محسن کے ان کی گودیاں بھر دیجیے
ہیں جو بے اولاد انہیں اولاد عطا کر دیجیے
آپ کی مرضی خدا کی مرضی ہے یا مرضیہ المدد یا فاطمہ
آپ کے گھر چلتی ہے چکی تو سب چلتے ہیں گھر
رزق دیں وہ خرچ ہو جو مجلس شبیر پر
پڑھ کے سورہ ھل اتی کا کر رہے ہیں ہم دعا المدد یا فاطمہ
مانگتے ہیں حق کی ہی توفیق حسنین و اسد
ہے یہی بخشش عطا ہو گر غلامی کی سند
آپ پر ایمان ہو جب ہو ہمارا خاتمہ المدد یا فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.