Haye Hussain Ibn e Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ہائے حسین ابن علی
حسینا حسینا مظلوم کرب و بلا
حسین حسین یاحسین یاحسین جان حسین
صدا رہے گی تمہاری یہ عزاداری ہائے حسین ابن علی
دلوں میں غم ہو لبوں پر ہو صدا جاری ہائے حسین ابن علی
وہ حسین ابن علی دلبر صل علی
جو سر کرب و بلا بے خطا مارا گیا
اپنا سب دیں کے لئے جس نے قربان کیا
پیاسا دنیا سے گیا بے کفن بھی جو رہا
زمانہ کرتا رہے گا یہ آہ و زاری
ہم رہیں یاں نہ رہیں غم یہ آباد رہے
ہر قدم کرب و بلا دم بہ دم یاد رہے
جب تلک سانس چلے جب تلک جان رہے
سلسلہ جاری رہے شہ کا ماتم نہ رکے
دلوں میں یاد رہے ہمیشہ تمہاری
جب سکینہ نے کہا ہائے پیاسے ہیں چچا
پانی لانے کے لئے پھر علمدار گیا
شور دریا پہ ہوا باوفا مارا گیا
ہائے ماتم تھا بپا گونجی زینب کی صدا
اکیلا رہ گیا اعدا میں میرا بھائی
کہتا ہے سارا جہاں بادشاہ است حسین
کہتے ہیں پیر و جواں رہنما است حسین
ہے یہی ورد زباں دیں پناہ است حسین
کہہ رہی ہے یہ اذاں لا الہ است حسین
ستم ہے آپ سی ہستی پہ ستم گاری
بعد شہ کیا نہ ہوا پوچھو زینب سے ذرا
جس نے بھائی کی طرح ہر ستم دل پہ سہا
کبھی بازار جفا کبھی دربار جفا
جس نے خطبوں سے صدا شہ کا غم زندہ رکھا
ہے آج بھی یہی زینب کی صدا جاری
اس کا ماتم ہے بپا جس کی ہے کرب و بلا
کلمہ قرآں کے لئے جس نے سب وار دیا
جس کا اکبر نہ رہا جس کا اصغر نہ رہا
جس کا غازی نہ رہا جس کا لشکر نہ رہا
عصر کا وقت تھا اور تمہاری تنہائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.