Yadgar e Karbala Hai Yeh Alam Abbas Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Jee, Nadeem Sarwar
یادگار کربلا ہے یہ علم عباس کا
آج بھی لہرا رہا ہے یہ علم عباس کا
اے شیر نیستان حیدر
تیری یاد کو زندہ رکھنا ہے
اس علم کو اونچا رکھنا ہے
آپ دکھلاتے ہو دنیا کو وفا کا راستہ
آپ ملواتے ہو شاہ کربلا سے باخدا
سب کا وظیفہ یا عباس
سب نے دل سے مانا ہے
آپ بلواتے ہو غازی زائروں کو کربلا
ہم سب کا وسیلہ یا عباس
ہم سب کا وظیفہ ہم سب کا وظیفہ
اس علم کو اونچا رکھنا ہے
علی کے نور عین
ام البنین کے چین
آئی جان حسین
یہ باخدا کا ہے وسیلہ سب کا پیارا ہے علم
باخدا ہے ناز ہم کو یہ ہمارا ہے علم
جو مانگا وہ پایا یا عباس
غمزدہ لوگوں کا دنیا میں سہارا ہے علم
جو علم پہ آیا یا عباس
علم پہ جاتے رہنا ہے
آج چرچا ہے جہاں میں جابجا عباس کا
باخدا ہر قوم میں ہر باوفا عباس کا
دھڑکن میں دھڑکتا یا عباس
آج ہر بزم وفا میں تذکرہ عباس کا
ہر دل میں ہے رہتا یا عباس
دل میں ہمارے رہنا ہے
بے چین ہے کیوں بے تاب ہے کیوں
چپ چاپ غموں کو سہتا ہے تو پرسہ دار ہے غازی کا
عباس وسیلہ ہے رب کا عباس سے کہہ جو کہنا ہے
کیوں دل پر اپنے بوجھ لیے
چل آج علم پر چلتے ہیں
یہ علم ہے مولا غازی کا
یہاں رب کی رضائیں ملتی ہیں یہاں چودہ شفائیں ملتی ہیں
یہاں پانچ پناہیں ملتی ہیں بس ساتھ علم کے رہنا ہے
یہاں بارہ ادائیں ملتی ہیں
جب علم ہے ساتھ تو سمجھو علم والا بھی ہے
ساتھ ہے بی بی سکینہ اور مشکیزہ بھی ہے
ہاں میرا چین وہاں ہے یا عباس
جب علم والا ہے تو سمجھو شہ والا بھی ہے
یہ علم جہاں ہے یا عباس
ساتھ اسی کے چلنا ہے
ارے لوٹ کر دریا سے جب آیا نا غازی باوفا زینب و کلثوم نے دی وا حجابا کی صدا
دیکھ کر خالی علم عباس کا ماتم ہوا زینب نے پکارا یا عباس
وعدہ ہے ہمارا یا عباس علم یہ گھر گھر سجنا ہے
میرے ساتھ ہے میرے ساتھ ہے یہ علم ہمیشہ ساتھ ہے
میرا چین ہے سکون ہے میری راحت یہ علم
میں چلوں کہیں میرے ساتھ ہے میں رہوں کہیں میرے ساتھ ہے
میرا سائباں میرا پاسباں میری چاہت یہ علم
ہر رستے پر ہر موڑ پر یہ علم ہمیشہ ساتھ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.