Tum Shaam Aana Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
ہائے سکینہ ہائے ہائے معصومہ
میں کرب و بلا نہیں آ سکتی بابا، بابا تم شام آنا بابا
اب ملنے اپنی بیٹی سے زندان آنا بابا تم شام آنا بابا
زندان یہ مجھ کو راس نہیں
اب جینے کی کوئی آس نہیں
بے چین ہوں تم جو پاس نہیں
نہیں تم کو حال سنا سکتی بابا، بابا تم شام آنا بابا
میں کمسن سید زادی آں
تیڈی بابا میں شہزادی آں
تیرے بعد میں بابا رل گئی آں
میں مٹیاں تے نئیں سوسکدی بابا، بابا تم شام آنا بابا
بابا عباس نہیں اکبر بھی نہیں
اور پاس میرا اصغر بھی نہیں
پردیس ہے اپنا گھر بھی نہیں
نہیں دل اپنا بہلا سکتی بابا، بابا تم شام آنا بابا
بڑے مشکل سفر نبھائے ہیں
ہر موڑ پہ پتھر کھائے ہیں
بے جرم طمانچے کھائے ہیں
نہیں زخم تمہیں دکھلا سکتی بابا، بابا تم شام آنا بابا
میرا کنبہ اے سارا قیدی
باقر، سجاد بھرا قیدی
میں آپ وی ہاں بابا قیدی
میں رسیاں نئیں گھلواسکدی بابا، بابا تم شام آنا بابا
میں جب سے آپ سے بچھڑی ہوں
بس آپ کی یاد میں روتی ہوں
دن رات صدائیں دیتی ہوں
میں آپ کے بن نہیں رہ سکتی بابا، بابا تم شام آنا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.