Sar peet'te thay dekh ke mazloom e karbala Abbas ka lasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasnain Abbas
سر پیٹتے تھے دیکھ کے مظلوم کربلا عباس کا لاشہ
کہتے تھے کیسے دیکھے گی ہائے میری سکینہ عباس کا لاشہ
مقتل کی ریت ہاتھوں میں سید نے اٹھا لی
ہائے لاشے تلک آتے ہوئے سر میں وہ ڈالی
اور خود کو کئی بار یہی کہہ کے گرایا
عباس کا لاشہ
خالی نظر آئی جونہی بھائی کی سواری
شبیر نے روتے ہوئے دستار اتاری
ہاتھوں کو اٹھا کر یہی شہ کرتے تھے نوحہ
عباس کا لاشہ
شہ آتے تھے لاشے کی طرف ہنستے تھے اظلم
رو رو کے کمر تھام کے شہ کرتے تھے ماتم
مقتل میں لعینوں نے تھا نیزوں پہ اٹھایا
عباس کا لاشہ
شہ لاشہ عباس پہ کہتے تھے اے بھائی
اک بوسے کی جا بھی نہیں مجھ کو نظر آئی
شہ بوسہ کہاں دیتے کہ زخموں سے بھرا تھا
عباس کا لاشہ
تم خود زرا عباس یہ بتلاؤ نا مجھ کو
اس حال میں شہ خیموں میں لے جائیں جو تجھ کو
زندہ رہے گی دیکھ کے کیا زینب کبری
عباس کا لاشہ
اک آنکھ میں ہائے تیر تھے بازو بھی کٹے تھے
سر گرز سے زخمی تھا تو زانو بھی کٹے تھے
مشکیزہ کہیں پر تھا کہیں بکھرا پڑا تھا
عباس کا لاشہ
شہ چلتے تھے آہستہ سے قدموں کو اٹھاتے
لاشہ نہیں لایا گیا تو خیموں تک آتے
مڑ مڑ کے ادھر دیکھتے جس سمت پڑا تھا
عباس کا لاشہ
رو کر یہ سکینہ نے کہا بیبیاں آئیں
مقتل سے علمدار کا ہم لاشہ اٹھائیں
بابا پہ ضعیفی ہے اب ان سے نہیں اٹھتا
عباس کا لاشہ
دفنانے اسد لاشوں کو سجاد جب آئے
روتے رہے دو ہاتھ کٹے سینے لگائے
دل تھام کے سجاد نے مقتل سے سمیٹا عباس کا لاشہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.