Shah kehte thay maqtal mein chali aayen jo Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Azadar-e-Batool
شہ کہتے تھے مقتل میں چلی آئیں جو زہرا اماں تیرا لعل ہے تنہا
ظالم یہ مجھے دیتے ہیں تنہائی کا طعنہ اماں تیرا لعل ہے تنہا
ارمان کئی دل میں تھے جو ٹوٹ گئے ہیں
جتنے بھی سہارے تھے مرے چھوٹ گئے ہیں
عابد کا ہے یا بہنوں کا ہے مجھ کو سہارا اماں تیرا لعل ہے تنہا
ھل من کی صدا سنتے ہی وہ ہو گئیں بے چین
بیٹے کی غریبی پہ کیئے زہرا نے تب بین
تنہائی کے عالم میں جو مظلوم پکارا اماں تیرا لعل ہے تنہا
اے ماں زرا تم حوصلہ بیٹے کا بڑھا دو
تلوار چلاتا ہوں میں تم مجھ کو دعا دو
عباس کے قاتل سے مجھے لینا ہے بدلہ اماں تیرا لعل ہے تنہا
ہر سمت سے بے کس پہ لعیں ٹوٹ پڑے ہیں
لیکن جو مرے دل میں ہیں وہ زخم بڑے ہیں
کچھ دیر میں یہ زخمی ہے دم توڑنے والا اماں تیرا لعل ہے تنہا
اب پیاس کی شدت مجھے تڑپانے لگی ہے
ٹھنڈک تیری آغوش کی یاد آنے لگی ہے
آ کر دم آخر مجھے سینے سے لگانا اماں تیرا لعل ہے تنہا
میں پیاروں کے لاشوں کو اٹھاتا رہا دن بھر
کوئی نہیں جو لاش اٹھائے میری آ کر
گر جاؤں میں جب زین سے تم مجھ کو اٹھانا اماں تیرا لعل ہے تنہا
شہزادہ ترا موت سے کب ڈرتا ہے اماں
پر اس طرح غربت میں کوئی مرتا ہے اماں
قاتل یہ مرے لوٹیں گے مل کر مرا لاشہ اماں تیرا لعل ہے تنہا
عباس ہیں اکبر ہیں نہ قاسم ہیں جو آتے
اصغر کی لحد آ کے مرے ساتھ بناتے
شہ روئے اٹھاتے ہوئے اصغر کا جنازہ اماں تیرا لعل ہے تنہا
سر خاک بھرا پیٹ کے کلثوم تھی روتی
مقتل کی طرف دیکھ کے زینب تھی تڑپتی
رخ کر کے بقیعہ کا جو کہتی تھی سکینہ اماں تیرا لعل ہے تنہا
شبیر کی گردن پہ اسد چل گیا خنجر
اور دیکھتی ہی رہ کے گئیں شبیر کی مادر
اور گونجتی ہی رہ گئی یہ پیاسے کی صدا اماں تیرا لعل ہے تنہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.