Koi Bacha Le Mere Bhai Ka Gala Aakar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Ali Naqvi
کوئی بچا لے میرے بھائی کا گلا آکر
کہا بہن نے یہ ستر قدم سے رو رو کر
غریب کتنا محمد کا یہ نواسہ ہے
کہ تین روز سے میرا حسین پیاسہ ہے
چلا رہا ہے لعیں خشک حلق پر خنجر
ستم یہ آل محمد پہ بار بار نہ کر
اے شمر روک لے خنجر اب اور وار نہ کر
سرہانے بیٹھی ہیں ماں ہاتھ رکھ کے گردن پر
کہا یہ شمر سے زینب نے سن صدا میری
غریب بھائی کے سینے سے تو اتر جا ابھی
سکینہ خیموں سے آ کر نہ دیکھے یہ منظر
اکیلا پیاسہ ہے مظلوم میرا بھائی ہے
ابھی ابھی علی اکبر کی لاش اٹھائی ہے
گرا ہے خاک پہ گھوڑے سے یہ بہت تھک کر
خدا کسی بھی بہن پر یہ وقت نا آئے
نظر کے سامنے بھائی تڑپ کے مر جائے
بہن کے سامنے کاٹے نہ کوئی بھائی کا سر
تڑپتا دیکھا جو زینب کو شمر ہنسنے لگا
غریب زہرا کی گردن پہ وار کرتا رہا
پکارتی رہیں زینب نہیں رکا خنجر
قیامت آگئی ذیشان اور علی اس دم
سر حسین گرا کٹ کے خاک پر جسدم
یہ کہہ کر گر گئیں زینب زمیں پہ رو رو کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.