Matami
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nasir Asghar Party
حیا علی خیر العمل
یہ ماتمی جو رہتے ہیں ہر وقت اشک بار
نہ بھولے ہیں یہ بازار نہ بھولے دربار
پلکوں کا جھپکنا ہی جن کا کرنا ہو ماتم
کیا ماتم زنجیر ہو کیا ماتم تلوار
یہ ماتمی جو۔۔۔
کیسے وہ اسے چھوڑ دے کے جن کی جہان میں
ماتم کی صداؤں سے چلے سانس کی رفتار
یہ ماتمی جو۔۔۔
تکبیر اٹھے ہاتھ جھکے دل سے ہے سجدہ
یہ ایسے نمازی ہیں یہ زہرا کے عزادار
یہ ماتمی جو۔۔۔
نام حسین سے وہ جدا ہو نہیں سکتے
گردن جدا جو تن سے ہو کروانے کو تیار
یہ ماتمی جو۔۔۔
مالک کی مشیعت کی ہے تخلیق یہ انسان
زہرا کی مشیعت کی ہے تخلیق یہ عزادار
یہ ماتمی جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.