Sina Akbar Ke Seene Se Main Kaise Khench Paunga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Shiaan e Haider e Karrar (Guddi Party Sialkot)
سناں اکبر کے سینے سے میں کیسے کھینچ پاؤں گا
میں بوڑھا ہو گیا سن کر وہاں تک کیسے جاؤں گا
جواں لاشہ ہو بیٹے کا تو کوئی جی نہیں سکتا
نہ جانے کیسے میں اکبر کو کاندھوں پر اٹھاؤں گا
سنی تیری اذاں جب سے ہے تیری ماں نے خیمے میں
ہے اس پر موت کو سکتہ اسے کیسے بچاؤں گا
ذرا آواز دے اکبر کہ تجھ کو ڈھونڈ پاؤں میں
نظر مجھ کو نہیں آتا میں کیسے پاس آؤں گا
میرے ہاتھوں میں لرزا ہے میرے اکبر جواں ہے تو
ذرا سا حوصلہ دے تو سناں میں کھینچ پاؤں گا
خدا میری تو آنکھوں کی بصارت چھین لے مجھ سے
میرا اکبر بڑا پیارا نہ اس کو دیکھ پاؤں گا
کیا جرار ماتم ہے میرے شبیر کا غم ہے
میں اپنے وقت کے مولا کو یہ نوحہ سناؤں گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.