Hussain Farz Ada Kar Rahay Hain Sajday Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
حسین فرض ادا کر رہے ہیں سجدے میں
یزیدیت کو فنا کر رہے ہیں سجدے میں
حسین دے کے بہتر سروں کی قربانی
خدا کا شکر ادا کر رہے ہیں سجدے میں
حیات دین محمد کو اے مسلمانوں
باوقت عصر عطا کر رہے ہیں سجدے میں
زمانے والو یہ صبر حسین تو دیکھو
کہ دشمنوں کا بھلا کر رہے ہیں سجدے میں
لعیں کی کند چھری چل رہی تھی گردن پر
مگر حسین دعا کر رہے ہیں سجدے میں
یہ امتی ہیں کے پڑھ کر رسول کا کلمہ
سر حسین جدا کر رہے ہیں سجدے میں
عروج خون سے اپنے حسین ابن علی
زمیں کو خاک شفا کر رہے ہیں سجدے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.