Logo rasta do mere sath parda dar hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shafaqat Ali Khan
لوگو راستہ دو میرے ساتھ پردہ دار ہیں
رسیوں میں جو بندھی ہیں بیمار ہیں لاچار ہیں
امت سے جو لگے ہیں وہ زخم سی رہی ہیں
جینے کو جی نہیں ہے پھر بھی یہ جی رہی ہیں
جس دن سے لٹ گئی ہیں اس دن سے یہ بیدار ہیں
یہ پردہ دار جو ہیں تطہیر میں پلی ہیں
احمد کی بیٹیاں ہیں یہ عزت جلی ہیں
باغی نہ ان کو سمجھو یہ خلد کی سردار ہیں
ان کی طہارتوں کا قرآن بھی گواہ ہے
اتنے ستم سہے ہیں ممنون لالہ ہے
رب کی رضا کی قیدی دارین کی مختار ہیں
پابند ہوں رسن میں چلنے کا راستہ دو
میں خون رو رہا ہوں تم ہی مجھے بتا دو
لے کر کہاں سے گزروں ہر طرف تو بچھے خار ہیں
یہ طوق اور زنجیریں میرے ساتھ نوحہ گر ہیں
کیوں آیتیں قرآنی ہائے آج ننگے سر ہیں
اے کلمہ گو بتاو کیا اس کی یہ حق دار ہیں
باغی سمجھ کے جس پہ برسا رہے ہو پتھر
ہے وقت کی وہ زہرا ہے بضعۃ پیغمبر
رسیوں میں ساتھ قیدی ہائے دختر کرار ہیں
بازار سے یوں گزرا دکھیوں کا قافلہ تھا
کر کر کے یاد منظر بازار شام والا
مہدی کے ساتھ اظہر نوحہ کناں عزادار ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.