Shaan e Ali Akbar Suno, Shaan e Ali Akbar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Zain Ali Rizvi
شبیر کو خدا سے ہے ایسا پسر ملا
صورت میں جو رسول تو سیرت میں مرتضی
اس کا سراپا کوئی قلم سے نہ لکھ سکا
کیسے میں اس کو یوسف ثانی کہوں بھلا
اکبر کے حسن کے لیے بس یہ کلام ہے
یوسف تو اس حسین کے صدقے کا نام ہے
تاریخ حسن سے کیا میں نے عجب سوال
ابھرے جو چاند آتا ہے سورج کو پھر زوال
سورج کے ساتھ چاند بھی چمکے تو ہے کمال
اکبر کے وہ ظہور کی دینے لگی مثال
منظر یہ دیکھنے کو فلک سر جھکائے ہے
ہاشم کا چاند حسن کا سورج اٹھائے ہے
ہمشکل مصطفی ابو طالب کا زین ہے
اکبر تو قلب ثانی زہرا کا چین ہے
شیر خدا کے شیر کا یہ نور عین ہے
سن اے زلیخا یہ دل و جان حسین ہے
آج اس حسین کے واسطے بازار ہے جدا
یہ وہ حسین ہے جس کا خریدار ہے خدا
یہ گلشن رسول کے آنگن کا پھول ہے
اس کا جمال یعنی جمال رسول ہے
دادا علی ہے اس کا تو دادی بتول ہے
بابا کے دم سے دین خدا کا اصول ہے
سن لو اذان صدیوں سے دیتی بیان ہے
اکبر تیری اذان سے قائم اذان ہے
سلمان اعظمی علی اکبر کا ہے کرم
مدحت رقم جو کر سکا مجھ جیسا کج قلم
انکی عطا ہے میرے سخن پر یہ دم بہ دم
اہل سخن میں ہے جو میرا نام محترم
اب روز حشر کا نہیں مجھ کو ملال ہے
ضامن جو میرا شافع محشر کا لال ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.