Matame hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Qurban Jafri
بہ یاد سبط نبی جو بہاے جاتے ہیں
ان آنسوؤں سے مقدر بناے جاتے ہیں
یقیں نہ ہو تو وہی کربل میں چل کر دیکھ
کیسے تمام سے جنگل بساے جاتے ہیں
عدوے آل کو ضد ہے کہ ذکرِ آل نہ ہو
کہیں یہ نام بھی دل سے بھلاے جاتے ہیں
رک نہ پایا کبھی رک نہ پائے گا یہ غم تیرا
عرش سے فرش تک فرش سے عرش تک ہے صدا
ماتم تیرا ہے معجزہ ماتم تیرا
ہے مرض لا دوا کی دوا ماتم حسین
مشکل میں بہترین دعا ماتم حسین
مرتا ہے جسم روح میں ہوتی ہے زندگی
روح کی ہے بہترین غذا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
تاریخ دیکھ عصر شہیداں سے آج تک
کرتے رہے ہیں ارض و سماں ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
یہ عہد ہے وفا ہے تعلق ہے بخت ہے
میثاق سے ہی ہم نے چنا ماتمِ حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
اس ماتم حسین کی وارث بتول ہے
ورثہ میں جس نے ہم کو دیا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
ماں لوریوں میں نوحے سناتی رہی ہمیں
ہم نے تو اپنی ماں سے لیا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
پوچھا خدا نے لاے ہو زاد نجات کیا
میں نے بصد یقیں کہا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
اے عاشقانِ آل محمد نہ چھوڑنا
عشقِ علی نمازِ خدا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
جس کو یہ غم ملا ہے وہی خوش نصیب ہے
فرش عزا میں درس ولا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
عاشور کی سحر سے غریبوں کی شام تک
کرتی ہے سوگوار فضا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
جس کی قبولیت میں نہ شک ہے نہ دیر ہے
میرے ہر ایک عمل سے بھلا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
دشتِ بلا کی ریت پہ بھای تھا بیکفن
کرتی رہی بہن کی ردا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
سدرہ سے جبرییل نے مجھکو یہ دی خبر
شوکت رضا خدا کی رضا ماتم حسین
ہے مرض لا دوا کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.