Aye Baba Sakina Ko Teri Sata Ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Saleem Mastan
اے بابا سکینہ کو تیری ستا کے
لعیں ہنس رہے ہیں یتیمہ بلا کے
ستم یہ بھی مجھ پر لعینوں نے ڈھایا
بنا کوئی محمل شتر پر بٹھایا
شتر کو بھگا کر مجھے پھر گرایا
شقی خوش ہوئے سارے مجھ کو رلا کے
جلے تھے جو خیمے تو باہر تھی آئی
شقی نے جو مارا میں کچھ کر نہ پائی
طمانچے لگا کر گہر میرے نوچے
گیا پھر شقی میرا دامن جلا کے
قیامت تھی دربار نے مجھ پہ ڈھائی
کنیزی میں مانگی گئی تیری جائی
سہمی ہوئی بھائی کو دیکھتی تھی
وہ آنسو بہاتے تھے نظریں چرا کے
گلے میں رسن میرے باندھی گئی تھی
میں رستے میں پنجوں کے بل چل رہی تھی
اسی طرح بابا میں زخمی ہوئی تھی
پھراتے رہے مجھ کو قیدی بنا کے
علی اور زہرا کی پوتی ہوں بابا
زمیں پر میں زنداں کے سوتی ہوں بابا
تمہیں یاد کر کے میں روتی ہوں بابا
سکینہ کو لے جاؤ زنداں سے آ کے
چچا باپ بھائی کے جانے کا غم ہے
بدن سارا زخمی کمر میری خم ہے
سیاہی بھی بالوں میں اب میرے کم ہے
ضعیفہ یہ مرنے کو ہے غم اٹھا کے
سلیم اور سید یتیمہ پہ کتنے
مظالم نہ جانے لعینوں نے ڈھائے
لحد میں اتارا ہے عابد نے اس کو
کفن خوں بھرے پیرہن کو بنا کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.