Hussain Waris Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sangat Dur-e-Sani Zehra
سنو خدا و خودی کا حسین وارث ہے
لوائے مصطفوی کا حسین وارث ہے
ہیں یعنی وارث ہر دو جہاں نبی و علی
مگر نبی و علی کا حسین وارث ہے
وہ جس کا کوئی بھی وارث نہیں زمانے میں
قسم خدا کی اسی کا حسین وارث ہے
غم حسین کو دل سے لگا کے دیکھ ذرا
تری ہر ایک خوشی کا حسین وارث ہے
تو آنسوؤں کی لگا کر سبیل دیکھ ذرا
کہ تیری تشنہ لبی کا حسین وارث ہے
تو سانس روک کے شیشہ گری میں وہ مصروف
کہ تیری شیشہ گری کا حسین وارث ہے
لگ اپنی راہ ہمیں در بہ در ہی رہنے دے
ہماری در بہ دری کا حسین وارث ہے
تم اہل مکر رہو اپنے مکر میں مصروف
ہماری سادہ دلی کا حسین وارث ہے
اثر تلاش کرو تم دعا میں اپنی نوید
ہماری بے اثری کا حسین وارث ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.