Deen e Islam Ko Parwan Charhaya Shah Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
دین اسلام کو پروان چڑھایا شہ نے
نوک نیزہ سے بھی قرآن سنایا شہ نے
تری آغوش میں جنت کی بہاریں دے کر
کربلا تجھ کو بھی گلزار بنایا شہ نے
دشت غربت میں ہو آ جائیے بچپن کے حبیب
لکھ کے خط ابن مظاہر کو بلایا شہ نے
دل میں پروانوں کے روشن ہوئے نصرت کے چراغ
جب چراغ شب عاشور بجھایا شہ نے
رکھ کے عباس کے پٹکے میں علم کو دیں کے
فوج کا اپنی علمدار بنایا شہ نے
پھر میسر اسے آئے گا نہ سینہ میرا
لوریاں دے کے سکینہ کو سلایا شہ نے
جب نہ مقتل میں نظر آیا مددگار کوئی
لاش اکبر کو اکیلا ہی اٹھایا شہ نے
ڈالتے ننھی سی تربت پہ کہاں سے پانی
قبر بے شیر پہ اشکوں کو بہایا شہ نے
ماں کے رومال میں رکھوا کے مآل گریہ
میرے اشکوں کو گہر بار بنایا شہ نے
میں کہاں اور کہاں نوحہء شیر شمیم
میں نے وہ لکھ دیا جو مجھ سے لکھایا شہ نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.