Hussain Kafi Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
شفاعتوں کے لیے سیدہ نے فرمایا
حسین کافی ہے میرا حسین کافی ہے
عبادتوں کا ہے کلمہ حسین کافی ہے
شریعتوں کا سہارا حسین کافی ہے
جناں کے در پہ کھڑے انبیاء یہ کہتے ہیں
ہمیں تو بس بن زہرا حسین کافی ہے
کسی وبا سے نہ ڈرنا کبھی عزادارو
ہر اک مرض کے لیے یا حسین کافی ہے
نسب خراب کبھی بول ہی نہیں سکتا
حلالی صرف کہے گا حسین کافی ہے
ذرا یہ نیند سے انسانیت تو اٹھ جائے
پکارے گا یہ زمانہ حسین کافی ہے
حسن بتول علی مصطفی تو دور کی بات
جناح کے واسطے حسین کافی ہے
علی کے غیر پریشاں تھے یوں سر محشر
در جناں پہ لکھا تھا حسین کافی ہے
سوال قبر سے پہلے نشان ماتم ہو
فرشتہ دیکھ کے بولا حسین کافی ہے
جب انبیاء تھے کھڑے سر جھکائے روز الست
تو رب یہ بولا کے تنہا حسین کافی ہے
جہاں میں دیکھ مسلمان بس یہ کہتا ہے
میرے نبی کا نواسہ حسین کافی ہے
کیا جو ماتم زنجیر تو شفا کے لیے
ہر ایک زخم یہ بولا حسین کافی ہے
وجیہہ اور یہ مرزا تو ہیں غلام حسین
تو ان کے قلب میں تنہا حسین کافی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.