Ho Gaya Shaam Ke Zindan Mein Andhera Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Naqi
ہو گیا شام کے زنداں میں اندھیرا بابا
گھٹ نا جائے کہیں دم قید میں میرا بابا
مار کر منہ پے طمانچے میرے در چھین لیے
میرے کانوں کا زخم اب بھی ہے گہرا بابا
سونا چاہتی ہوں مگر آنکھ یہ لگتی ہی نہیں
میرے سونے پے لگا خوف کا پہرا بابا
ایسا لگتا ہے ہے کہ یہ رات میری آخری ہے
آکے اک بار دکھا دیجیے چہرا بابا
آئے گا لاشہ اٹھانے بھیا سجاد میرا
جانے کب ہو گی صبح ہو گا سویرا بابا
سال چودہ سو گزر گئے ظلم بڑھتا ہی رہا
ایسا لگتا ہے وہیں وقت ہے ٹھہرا بابا
بالیاں آپ نے کانوں میں میرے ڈالیں تھیں جب
یاد آتا ہے مجھے پل وہ سنہرا بابا
پہنچا ابرار جو اک بار میرے روضے پر
دیکھ کر رونے لگا موت کا صحرا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.