Khushbu talash karti thi chahat jo phool ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s)
خوشبو تلاش کرتی تھی چاہت جو پھول کی
دو صادقوں کی ایک ہے ساعت نزول کی
اترا ہے آفتاب صداقت زمین پر
ہمراہ روشنی ہے خدا کے رسول کی
علم و کمال و تقوی صداقت کے ورثہ دار
نظریں جمی ہیں ان پہ ہر اک دل ملول کی
وہ شخص بادشاہوں کی توقیر رکھتا ہے
جس نے بھی ان کے در کی غلامی قبول کی
معصوم آٹھویں ہیں امام ششم ہیں یہ
تاریخ لکھ گئے ہیں فروع و اصول کی
ان کی صداقتوں پہ صداقت کو ناز ہے
یہ بھی ہیں اک نشانی جہاں میں رسول کی
ریحان حق کلامی قلم کو عطا ہوئی
داد سخنوری بھی انہی سے وصول کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.