Raza Khuda Ki Chahiye To Mil Lo Tum Hussain Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Ashiq Baltistani
رضا خدا کی چاہیے تو مل لو تم حسین سے خدا ملا رہا حسین ہے
ضمیر کا کمال ہے یہ حر کو جو بچا گیا
صدا پہ ایک شہ کی لو حبیب بھی ہے آ گیا
مقیم ہوں گے سب جدھر کے کربلا میں دور تک
وہ حد بڑھا رہا حسین ہے
یہ لشکر یزید کو جو حرملہ پہ ناز ہے
جو حامی ہے حسین کا حقیقی کارساز ہے
الٹ دے گا زمین کو یہ چھ مہینے کا علی
جسے اٹھا رہا حسین ہے
ملنگوں کو یہ چھیڑ کر مقصروں کی مات ہے
علی علی ہے ہو رہا جلانے کی یہ بات ہے
ولا کی خوشبو آ رہی ہے مستی یوں بھی چھا رہی
وہ مے پلا رہا حسین ہے
زمین پر نہ آسمان پر ایسا کوئی ملا نہیں
یہ راز آج تک ذرا کسی پہ بھی کھلا نہیں
کلام یہ جو سر کٹے سناں پہ مولا کس طرح
یہ سب سنا رہا حسین ہے
رواں ہیں جو یہ کارواں خبر ہے سب سے یہ ملی
یہ کہہ رہے ہیں سب سخی یہ مولا ہے بڑا سخی
بلا کے ہم کو روضے پر سبھی غذائیں خلد کی
ہمیں کھلا رہا حسین ہے
یہ کربلا کا ہے سفر ملیں گے انبیاء جدھر
سبھی ہیں آچکے ادھر ملے گا صبر کا ثمر
یہ مصطفی یہ مرتضی یہ ہیں حسن یہ فاطمہ
سبھی ملا رہا حسین ہے
یزید کس غرور میں یہ معرکہ سجاتے ہو
یہ بھول میں ہو تم علی کے شیر کو ڈراتے ہو
تمہارے سب غرور کی یہ بیعت فتور کی
لحد بنا رہا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.