Ae Khuda e Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
قبول ہو یہ دعا میری اے خدائے حسین
عطا ہو تیری کروں میں بھی کچھ ثنائے حسین
ہمیں بھی جانا میسر ہو جلد کرب و بلا
براہ راست ہمیں تجھ سے اب ملائے حسین
نہ ہوگی کم میرے دل سے یہ حسرت دیدار
ہزار بار بھی گر کربلا بلائے حسین
دعائے فاطمہ زہرا ہے قوم ماتمدار
نصیب اسکا نہ پھر کیوں بھلا جگائے حسین
یزید کل نجاست یہ کل ایماں ہے
پھر اسکے سامنے سر کس طرح جھکائے حسین
خدا کا حکم ہے سجدے سے سر اٹھے نہ رسول
تمہاری پشت سے جب تک اتر نہ جائے حسین
خلوص دل سے جو عاشور کو کرے فاقہ
تو سال بھر اسے بھوکا نہ پھر سلائے حسین
عزائے شہ میں نہ کرنا کبھی ریاکاری
کہیں یہ ہو نہ کہ جنت سے بھی بھگائے حسین
ثواب اسکا نہیں کم قرآن خوانی سے
میرے لبوں پہ جو جاری ہے یہ ثنائے حسین
صدا فرشتوں کی آئی یہ قبر میں عاکم
اٹھو اٹھو کہ ہیں ملنے کو تجھ سے آئے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.