Sach to yeh hai ke madinay ki taraf jana hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
سچ تو یہ ہے کہ مدینے کی طرف جانا ہے
اور اجازت کے لئے پہلے نجف جانا ہے
جانے کس اوج پہ ہے عبد محمد ہونا
اس بلندی کو علی نے بھی شرف جانا ہے
سرکشی جس نے بھی کی سید دوعالم سے
تیغ حیدر نے اسی سر کو ہدف جانا ہے
آپ امت کے پدر ہیں سو ہمیشہ ہم نے
ماسبق نبیوں کو آقا کا خلف جانا ہے
تربیت گاہ ہے اکبر، ابوطالب کا مکاں
جس کو ہر نور نے آغوش صدف جانا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.