Sada Jeetay Raho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari
کس کو کہتی ہے قضا تم سدا جیتے رہو
دار پر یہ کون تھا تم سدا جیتے رہو
ہاتھ میں زنجیر دے کر ماں نے بیٹے سے کہا
یہی میری دعا تم سدا جیتے رہو
دیکھ کر حر کی جبیں پر اپنی بیٹی کا رومال
یہ پکارے مصطفی تم سدا جیتے رہو
کربلا سے لے کے آتے ہیں کفن جو زائرین
ان سے کہتی ہے قضا تم سدا جیتے رہو
عشق حیدر جس کے دل میں ہو بسا اس مرد کو
کہتے ہیں خود مرتضی تم سدا جیتے رہو
بعد ماتم ماتمی کو دیکھ کے کہتا ہے دل
اے دعائے بنت زہرا تم سدا جیتے رہو
محو ماتم دیکھ کے مجھ کو یہ بابا نے کہا
اے پیارے میرے بیٹا تم سدا جیتے رہو
میں ثنا خوان علی ہوں اے دلاور اس لیے
مجھ کو میثم نے کہا تم سدا جیتے رہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.