Karbala Karbala Karbala Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Syed Ali Aun Raza
اے مولا میرے آقا پوری یہ دعا کرنا
مرنے سے مجھے پہلے زوار بنانا
یہ اشک اثاثہ ہے کچھ پاس نہ دولت ہے
کیا میری ہی قسمت میں لکھی یہی فرقت ہے
تم سوئی ہوئی میری قسمت کو جگانا
زینب کے وسیلے سے زہرا کے وسیلے سے
مانگی ہے دعا میں نے پرچم سے لپٹ کر یہ
رویا ہوں بہت مولا اب اور نہ رلانا
وہ دن بھی کبھی آئے میں کربلا کو جاؤں
دیکھوں میں تیرا روضہ زوار میں کہلاؤں
خوش بخت بنے دن وہ ہو کربلا کو جانا
عاشور کروں مولا میں تیرے ہی روضے پے
میں نوحہ پڑھوں تیرے عباس کا رو رو کے
قسمت میں میری لکھ دے واں اشک غم بہانا
زائر یہ دعا تیری منظور ہے مولا کو
یہ خواب میں دیکھا ہے کہتے ہیں چلے آؤ
یہ نوحہ کربلا میں اے عون تم سنانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.