Tum apne bachon ko majlis mein sath late raho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Baqir Hussain
تم اپنے بچوں کو مجلس میں ساتھ لاتے رہو
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی
سکھانا بچوں کو کرنا یہ مجلس و ماتم
دلوں میں ان کے بسا دو یوں کربلا کا غم
عزا کی فکر انھیں دل سے ہر گھڑی ہو گی
ایک سلمان تھا شاعر تھا شاعری کا حسن
کلام اس نے لکھے ایسے جیسے زعفر جن
یقیں ہے خلد میں اعلی جگہ ملی ہو گی
بتانا بچوں کو پیغام کربلا کیا ہے
نماز چھوڑ دو ماتم کی پھر جزا کیا ہے
عزا کے ساتھ ہمیشہ نماز بھی ہو گی
بدلتے موسم و حالات سے نہ گھبرانہ
ہو چاہے خطرہ مجالس میں لازمی جانا
علی کے ہاتھ میں پھر تیری ضامنی ہو گی
ہاں والدین نے باقر یوں پرورش کر دی
لہو میں میرے عزاداری اس طرح بھر دی
یہ بات کہتے ہوئے اب مجھے خوشی ہو گی
میں نمازی بھی ہوں ماتمی بھی اس لئے جب میں پیدا ہوا تھا
بعد اذاں اور اقامت کے مجھ کو نوحہ خوانی کی آواز آئی
مجھ کو ماں نے سکھایا ہے ماتم
باپ نے نوحہ خوانی سکھائی
پرسہ داری ہے میرے لہو میں
میرے دل میں ہے زینب کا بھائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.