Haidari shamsheer ki soorat hai tu Mukhtar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup
حیدری شمشیر کی صورت ہے تو مختار
ہر دور میں مومن کی ضرورت ہے تو مختار
ظلم و ستم کا دور یہ پھر سے ہے آ پڑا
آ جا کے اس ستم کی ہلاکت ہے تو مختار
آل نبی کا بدلا چکایا تھا مرحبا
میرا ہے عشق میری محبت ہے تو مختار
آل نبی کے گھر میں خوشی کا سماں ہے آج
ان کے لیے لے آیا یہ ساعت ہے تو مختار
عزت کے ساتھ تخت و حکومت ملے تمہیں
کرتا جو پنجتن کی حمایت ہے تو مختار
فرمان نام آپ کا لیتا ہے شوق سے
اس کے ذہن اور قلب کی طاقت ہے تو مختار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.