Haye Sakina Haye Shaam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
آ کے رسیوں سے سکینہ کو چھڑا لو بابا
میں ہوں مشکل میں مجھے پاس بلا لو بابا
بھاگتے اونٹ سے بابا میں کئی بار گری
در بھی چھینے میرے دیکھو میری پوشاک جلی
مجھ کو زنداں کے اندھیروں سے نکالو بابا
نیند آتی نہیں سونے سے بھی ڈر لگتا ہے
لوں جو کروٹ تو میرے کانوں سے خوں رستا ہے
اپنے سینے پہ گھڑی پل کو سلا لو بابا
شمر سے مانگوں جو پانی تو جھڑک دیتا ہے
پھر میرے سامنے مٹی پہ گرا دیتا ہے
بھیج کے غازی کو دو گھونٹ منگا لو بابا
تیرے قاتل مجھے رونے سے منع کرتے ہیں
کبھی روتی ہوں تو عابد پہ ستم کرتے ہیں
گھل کے رو لوں مجھے نیزے پہ اٹھا لو بابا
نہ کوئی مجھ کو بلاتا ہے سکینہ کہہ کے
شام کے لوگ بلاتے ہیں یتیمہ کہہ کے
ٹھوکریں کھاتی سکینہ کو سنبھالو بابا
بال کھینچے ہیں میرے رخ پہ طمانچے مارے
دیکھ کے غازی کے سر کو رہے ہنستے سارے
ہائے ذرا اپنا وفادار جگا لو بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.