Matam rahega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Farhan Ali Waris
شہید کربلا کا
مظلوم کربلا کا
فرزند مصطفیٰ کا
ماتم رہے حسین کا
جاری رہے گا حکم خدا سے
گھر گھر میں بپا ہے زینب کی عطا سے
رکنے نہیں دیں گے ماتم کا سلسلہ
وعدہ ہے ہمارا یہ شیر خدا سے
شہید کربلا۔۔۔
بھولیں گے نہیں ہم تا حشر شہ کا غم
یہ نوحہ پڑھیں گے جب تک ہے دم میں دم
آنکھوں میں رہے گا برسات کا موسم
غم ہو یا خوشی ہو بس ہوگا تیرا غم
شہید کربلا۔۔۔
ماتم ہے قیادت ماتم ہے ریاضت
ہم اہلِ عزا کی ماتم ہے ضرورت
نوحہ ہی اذاں ہے نوحہ ہی اقامت
سجدہ بھی عبادت ماتم بھی عبادت
شہید کربلا۔۔۔
منصب یہ بڑا ہے ہم کو جو ملا ہے
ماتم کے لئے جو زہرا نے چنا ہے
تقلیق ہمیں جو خالق نے کیا ہے
تقلیق کا مقصد ماتم ہی رکھا ہے
شہید کربلا۔۔۔
ماتم ہی وفا ہے ماتم ہی بقا ہے
ماتم کا مصلہ یہ فرش عزا ہے
تاریخ جو کھولو اس میں یہ لکھا ہے
یہ ماتم و نوحہ نبیوں نے کیا ہے
شہید کربلا۔۔۔
تطہیر کا ماتم ہمشیر کا ماتم
قرآن عزا کی تفسیر کا ماتم
سجاد کے غم میں زنجیر کا ماتم
ہر حال میں کرنا دلگیر کا ماتم
شہید کربلا۔۔۔
فرحان سے مظہر یہ کہتا ہے رو کر
یہ ماتم و نوحہ ہے قرض لہو پر
تحریر ہماری آواز تمہاری
ہاں زندہ رکھیں گے ماتم کو زمیں پر
شہید کربلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.