Woh Masnad e Nabi Pe Hai Sardar Ki Tarah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
وہ مسند نبی پہ ہے سردار کی طرح
ہیں تخت و تاج مفلس و نادار کی طرح
خیرات مجتبی نے بتایا کہ شام نے
کشکول سر پہ رکھا ہے دستار کی طرح
کاغذ پہ ایک لفظوں کا لشکر ہے صف بہ صف
انداز شرط شرط کا ہے وار کی طرح
حکمت سے ریت کر دیا ابن بتول نے
لشکر جو آیا راہ میں دیوار کی طرح
برسے گی ہر محاذ پہ بیعت کے منہ پہ لا
ایسی حسن نے ڈالی ہے انکار کی طرح
رشتوں کی بے وفائی سے تحریر امن تک
مولا حسن ہیں احمد مختار کی طرح
صلح حدیبیہ کی سخن پروری کے ساتھ
صلح حسن ہے قوت گفتار کی طرح
اکبر ہزار برسوں سے کہتی ہے ذوالفقار
خامہ حسن کا چلتا ہے تلوار کی طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.