Bhoole gi kaise duniya shabbar tera janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Laiq Raza
بھولے گی کیسے دنیا شبر تیرا جنازہ
تیروں کا خمس لے کے واپس ہوا جنازہ
تربت سے مصطفی کے یہ بین آ رہے ہیں
آنے دو پاس میرے یہ بے خطا جنازہ
تیروں کا ہے یہ نوحہ تابوت پر حسن کے
یثرب میں بن گئی ہے کیوں کربلا جنازہ
شبیر کہہ رہے ہیں دفنانے دو حسن کو
آئے گا نہ یہاں پے ہرگز میرا جنازہ
بہنوں کو کیا بتاؤں کیوں تیر چل گئے ہیں
شبیر سے یہ بولا عباس کا جنازہ
دربار سے ہوئی تھیں واپس بتول جیسے
ویسے ہی مجتبی کا واپس چلا جنازہ
دیکھو حسن ہوئے ہیں بہنوں کے ہاتھ زخمی
تیروں سے کرتے کرتے تیرا جدا جنازہ
قائم کریں کرم تو اس کو لئیق پڑھ دے
بہلول نے جو تیرا نوحہ کہا جنازہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.