Zulm Sehti Hai Wo Baba Ke Gham Mein Rone Par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Ali Mehdi
ظلم سہتی ہے وہ بابا کے غم میں رونے پر
شمر سے کھائے طمانچے ہیں بکا کرنے پر
اپنے حق پر بھی نہیں روئی ہیں اتنا زہرا
جتنا روئی ہیں سکینہ کے گوہر چھننے پر
اتنا دیکھا ہے لہو اس نے سر دشت بلا
اب وہ گھبراتی نہیں کان سے خوں بہنے پر
سر شبیر گرایا گیا نیزے سے کہاں؟
ہے گرا بالی سکینہ یہ ترے گرنے پر
میری گردن سے یہ رسی تو اتارو عابد
اب گلا دکھنے لگا سانس تلک لینے پر
ہم تھے پابند رسن اور تماشائی وہاں
سنگ باری ہوئی بازار سے گزرنے پر
قید خانے سے مسلسل یہ سسکیاں سن کر
موت گھبرائی یتیمہ کے یوں تڑپنے پر
درمیاں لاشوں کے زینب نے یہ منظر دیکھا
ایک بچی ہے رکھے سر کو کٹے سینے پر
پھر نہ قاسم سر زندان ستم وہ بولیں
ایسے خاموش ہوئیں باپ کا سر ملنے پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.