Matam meri hayaat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
ماتم میری حیات تبرک میری غذا
زندہ میرے وجود ہے کربوبلا کے ساتھ
صدیوں سے اب بھی جاری ہے ماتم کا سلسلہ
ظلم و جفا بجھا نہ سکے شمعِ عزا
جلتا ہے یہ چراغ ہمیشہ ہوا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
اس ماتم حسین کے غازی ہے سایباں
روشن الم سے ہو گیء تاریک بستیاں
اہلِ عزا اذل سے ہے شاہ وفا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
پھر خوف موت رہتا ہے ان کو بھلا کہاں
جو زایرین جاتے ہیں بہر مشی وہاں
دیتے ہے رزق آج بھی مولا سقہ کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
مشکیزہ جیسے پرچم غازی کے ساتھ ہے
کعبہ خدا کا جیسے نمازی کے ساتھ ہے
بس یونہی زایرین ہے خاک شفا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
ہم کو ستم شعار بھلا کیا مٹاےنگے
بدعت کے فتوے آشکوں میں سب ڈوب جائیں گے
جیتے ہے ہم تو مادر شہ کی دعا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
پانی طواف کرتا ہے غازی کی قبر کا
کعبہ ہو گویا قبر شجاعت کا صبر کا
یہ علقمہ کا رشتہ ہے اب بھی وفا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
ذکرِ غمِ حسین کا اعجاز دیکھیےء
کوثر کو میری آنکھ پہ ہے ناز دیکھیےء
چھلکی ہوی فرات ہے آشک عزا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
ہر ایک رنگ و نسل کے انسان دوستوں
سب کے دلوں میں ایک ہے ارمان دوستوں
غازی بلالے سب کو سحر کی ہوا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
عامر کو اور طوسی کو کربوبلا ملی
تسکین درد کے لئے خاک شفا ملی
غم بھی ملا تو ہم کو ملا ہے دوا کے ساتھ
ماتم میری حیات۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.