Be Watan Mola Raza, Haye Ghareeb ul Ghuraba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Shahenshah Karbala Sangat Jio Azadari
بے وطن مولا رضا، ہائے غریب الغربا
آج ہیں غم میں تیرے، غمزدہ ارض و سما
ہو گیا ٹکڑے جگر، زہر ہلاہل سے
شاہ کو انگوروں میں جو، بھر کے ظالم نے دیا
رنج بے وطنی سہے، سفر دشوار کیے
تجھ سے ملنے کے لیے، تیری ہمشیر رضا
ہجر اکبر میں رہی، جیسے تڑپی صغری
ہو بہو ملکہ قم، نے تیرا صدمہ سہا
جانے کیسی تھی زہر، جسکی شدت کے اثر
ہو گیا ٹکڑے جگر، جانتا ہے بس خدا
خاک پر لٹتے رہے، قید تنہائی میں
مثل کاظم ہے جہاد، آپ نے جو ہے کیا
کوئی اپنا بھی نہیں، ہے مصیبت کی گھڑی
کمسنی میں ہیں تقی، اور جنازہ ہے پڑا
کیا خطا تھی حیدر، کیوں مسلماں تو نے
قتل ہر دور خلافت، میں امامت کا کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.