Pehle namoos e risalat ke azadar hain Abid
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Anjuman Sipah e Ahlebait Sialkot
پہلے ناموس رسالت کے عزادار ہیں عابد
بے کفن بابا سے ملنے کو تیار ہیں عابد
لٹ گئے تھے جو تبرک وہ کچھ غریبوں کے
در سکینہ کے کچھ ردائیں سر شہیدوں کے
یہ وراثت ہے ملی ہائے ایسے سردار ہیں عابد
نہ کفن تھے نہ ردائیں وہ کربلا سے چلا
چاند سا چہرہ امامت کا ضعیفی میں ڈھلا
جب کسی نے یہ کہا اب آگے بازار ہیں عابد
آخری وقت میں باقر سے مصائب تھا سنا
آخری سانس نے پھر لفظ چادر کو چنا
تو بتا کلمہ گو کیا اس کے حقدار ہیں عابد
رکوع میں پندرہ اذانیں وہ سن کے آیا تھا
سجا کے شہر کو حاکم نے جب بلایا تھا
خون روئے ہیں وہاں ہائے ایسے غمخوار ہیں عابد
نام جس نے بھی سکینہ کا جنازے میں لیا
لرزہ طاری ہوا سجاد نے گریہ تھا کیا
خوں کفن میں روئے ہائے سن کے ہر بار ہیں عابد
خون آنکھوں سے جو رک جائے بیمار تیرا
منتظر خلد ہے نہیں اب بازار تیرا
رو کے زینب نے کہا ہائے میرے سالار ہیں عابد
عترت کبریا تھی نجفی بازار گئی
بیٹی سیدہ کی شرابی کے دربار گئی
خون رونے کے لیے تربت میں بیدار ہیں عابد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.