Matam ki sada se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Zia Rizvi
ماتم کی صدا سے
سویا ہوا احساس جگایا جاتا ہے
جو آل نبی پر گذری ہے
مجلس میں بتایا جاتا ہے
---ماتم کی صدا سے
اسلام کی شیدائی سیکھیں
یوں دین بچایا جاتا ہے
سر تن سے کٹایا جاتا ہے
گھر بار لٹایا جاتا ہے
---جو آل نبی پر
شبیر یہ دکھلایا ہے
غربت میں سارے عالم کو
پیری میں جواں کے لاشے کو
کس طرح اٹھایا جاتا ہے
---جو آل نبی پر
سر تن سے کٹا کر بھی لوگوں
ہوتی ہے عبادت خالق کی
یا نوک سناں کے منبر سے
قرآن سنایا جاتا ہے
---جو آل نبی پر
قاسم کی شہادت ہوتی ہے
اک شب کی سہاگن رانڈ ہوئی
افسوس کے اک اک چوڑی کو
بیوا کی بڑھایا جاتا ہے
---جو آل نبی پر
لاشہ نہ اٹھا پایا نہ کفن
وہ جس کی لحد بھی بن نہ سکی
ہر سمت اسی کا دنیا میں
تابوت اٹھایا جاتا ہے
---جو آل نبی پر
یہ نقش غم سرور ہے ذکی
مٹنے کا نہیں یہ دنیا سے
اتنا ہی ابھرتا رہتا ہے
جتنا کے دبایا جاتا ہے
---جو آل نبی پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.