Yun safar shaam ka masooma hai nibhati rahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Miran Bahadur Party
یوں سفر شام کا معصومہ ہے نبھاتی رہی
طمانچے بالی سکینہ شمر سے کھاتی رہی
کہاں کی پیاس رہی باقی بعد اصغر کے
وہ پانی طوق پہ سجاد کے بہاتی رہی
چچا کا سر نہ کہیں پھر سے خون رونے لگے
وہ نیل چہرے کے عباس سے چھپاتی رہی
وہ اپنی آنکھوں سے آنسو بھی نہ بہا پائی
سکینہ، شمر سے پانی کو یوں چھپاتی رہی
تھی قید خانے میں اکبر کا واسطہ دیتی
یوں ام لیلی، سکینہ کو ہے سلاتی رہی
نہ نیند آئے اسے اور نہ چین آئے ثمر
سکینہ قید میں شبیر کو بلاتی رہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.