Al Ajal Ya Imam Al Ajal
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Irfan Mehdi Haideri
العجل یا امام العجل
دے رہے ہیں صدا یہ غلام العجل
گردش وقت کے ہم ستائے ہوئے
بار فرقت سروں پہ اٹھائے ہوئے
جوش نصرت دلوں میں دبائے ہوئے
سارے مولائی محفل میں آئے ہوئے
آپ کو کر رہے ہیں سلام العجل
جام و مینا سے کب گفتگو ہے ہمیں
ساقیا بس یہی جستجو ہے ہمیں
تیرے دیدار کی آرزو ہے ہمیں
آج پینا یہاں باوضو ہے ہمیں
رند ہیں آج سب تشنہ کام العجل
آپ غیبت سے جس دن چلے آئیں گے
سب محبان حیدر سکوں پائیں گے
اک گھڑی میں مقدر بدل جائیں گے
اہل شر اپنے سائے سے گھبرائیں گے
ہوگا قائم خدا کا نظام العجل
ظلم کا چار سو گرم بازار ہے
جہل پھیلا ہوا کفر سرشار ہے
بغض حیدر میں دنیا گرفتار ہے
ہر طرف سے عقیدوں پہ یلغار ہے
ہو گیا ہے سبھی اہتمام العجل
پھر رہے ہیں کھلے دشمنان خدا
کس قدر ہیں نڈر بانیان جفا
ہم پہ ہنستے ہیں سب منکران عزا
اب تو آجائیے وارث مرتضی
کھینچ کر اپنے جد کی حسام العجل
دست ظلم اور نبض جفا کاٹ دے
قتل و غارت کا یہ سلسلہ کاٹ دے
دشمنان خدا کا گلا کاٹ دے
ہر یزیدی کو یہ برملا کاٹ دے
تیغ حیدر جو ہو بے نیام العجل
میرے مولا شب ہجر ڈھلتی نہیں
تیرگی یہ کسی طور ٹلتی نہیں
کچھ اجالے کی صورت نکلتی نہیں
ہم پریشاں ہیں قسمت بدلتی نہیں
زیست کا یوں نہ ہو اختتام العجل
نا رسا ہو نہ جائیں دعائیں مری
تھم نہ جائیں لبوں پہ صدائیں مری
کارگر اب نہیں ہیں دعائیں مری
اس عریضے میں ہیں التجائیں مری
کاش پہنچے مرا یہ پیام العجل
فتوے آتے ہیں شبیر کی یاد پر
ماتم و مجلس و جشن و میلاد پر
دل تڑپتا ہے جب حال برباد پر
کیوں نہ شہوار مائل ہو فریاد پر
میرے مولا بہ صد احترام العجل
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.