Kis ne zehr Imam Raza ko pila diya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
کس نے زہر امام رضا کو پلا دیا
ہائے آٹھواں چراغ ولایت بجھا دیا
ٹکڑے کیا کلیجہ زہر نے غریب کا
بچھڑی بہن سے ملنے کا لمحہ قریب تھا
بھائی کی موت نے جسے رستہ بھلا دیا
ہائے ترس کیوں نہ آیا تھا مامون کو ذرا
دے کے زہر رضا کو کیا خون بے وجہ
ماتم کدہ ہے زہرا کے گھر کو بنا دیا
طے کر کے سفر شام کا اک بی بی ہے آئی
اک چھوٹی سی معصومہ کو بھی ساتھ ہے لائی
ہائے بین کر کے جس نے رضا کو رلا دیا
بابا نے تیرہ، چودہ برس کیسے گزارے
مرنے کے بعد زیور نہ امت نے اتارے
تیری موت نے اس زخم کو پھر سے جگا دیا
جنت البقیع کو چھوڑ کے آئی ہے خود بتول
آئے ہیں ساتھ روتے علی، حسن اور رسول
کس نے ہے در بتول کو پھر سے گرا دیا
دن رات پرسہ دیتے ہیں جن و ملائک تمام
سردار رو کے کہتا ہے کہ آپ نے امام
ایران کی زمیں کا مقدر جگا دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.