Mazloom be watan yeh mera maula raza hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Lal Hussain Haidari
مظلوم بے وطن یہ میرا مولا رضا ہے
ظالم نے زہر لوگو میرے شاہ کو دیا ہے
سب آنکھیں کرو بند دہائی ہے دہائی
اک بی بی عزادارو یہاں شام سے آئی
لپٹی ہے جنازے سے نہیں سر پہ ردا ہے
مامون عباسی کی عنایت ہے یہ لوگو
ہائے آل پیمبر کی اطاعت ہے یہ لوگو
سیدوں سے ذرا دیکھو یہ امت کی وفا ہے
یوں لوٹا مسلمانوں نے زہرا کے چمن کو
ہائے زہر دیا جیسے میرے مولا حسن کو
دوہرائی گئی ہائے وہی اس پہ جفا ہے
آئے ہیں جنازے پہ نبی شاہ امم بھی
کلثوم، رقیہ بھی ہیں معصومہ قم بھی
وہ بی بی ہے کربل میں جلی جس کی عبا ہے
قربان میرے مولا پہ ہو جان ہماری
مقروض میرے مولا کی یہ دنیا ہے ساری
یہ مرتبہ ہو کے بھی غریب الغربا ہے
معصومہ قم دیتی ہیں رو رو کے دہائی
اے کاش ملا دے کوئی مجھ سے میرا بھائی
صغری کی طرح ہائے بہن جس سے جدا ہے
ہائے روتے فرشتے ہیں سبھی زمیں اور زماں بھی
یہ لوح و قلم عرش بریں کون و مکاں بھی
خیرالنساء کے لعل کے ماتم کی صدا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.