Matam karo shabbir ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hasan Sadiq
حیٰؔ علیٰ خیرالعمل
ماتم کرو شبیر کا زہرا کی لو دعا
اس سے ملے گا مومنوں جنت کا راستہ
ماتم ہے یہ اسی کا جو نبیوں کا ناز ہے
صدقے میں جس کے آج بھی قایم نماز ہے
جس نے سلگتی ریت پہ سجدہ کیا ادا
اس سے ملے گا مومنوں جنت کا راستہ
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
ماتم ہے اس کا جس نے وطن چھوڑا گھر دیا
جس نے سروں سے دین کا کشکول بھر دیا
جس نے جلایا خون سے اسلام کا دیا
اس سے ملے گا مومنوں جنت کا راستہ
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
ماتم ہے اس کا جس پہ قیامت گزر گیء
بھای کی لاش پر بھی جو ماتم نہ کر سکی
غربت پہ جس کی شام کا زندان رو دیا
اس سے ملے گا مومنوں جنت کا راستہ
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
عظمت جو پوچھتے ہو تو قرآں سے پوچھ لو
قربانی اسکی شام غریباں سے پوچھلو
جس نے بچا کے دین کو سب کچھ لٹا دیا
اس سے ملے گا مومنوں جنت کا راستہ
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
آل نبی کے غم کے سوا کوی غم نہ ہو
جواد یا حسین کی آواز کم نہ ہو
ماتم علی کے لال کا جاری رہے صدا
اس سے ملے گا مومنوں جنت کا راستہ
ماتم کرو شبیر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.