Ya Raza Ya Raza Mola Ya Ghareeb ul Ghuraba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Kazmi Brothers
یا رضا، یا رضا مولا یا غریب الغربا
ہے اب بھی بارہواں مولا غربت پہ تیری رو رہا
تیرے جگر کے ٹکڑے کٹ کٹ کے جب گرے
تربت کو چھوڑ کر چلیں مشہد کی سمت فاطمہ
تیری جدائی بھی یوں بہنوں پہ چھا گئی
اکبر کے غم نے صغری کو جیسے ضعیف کر دیا
حسرت جو لے کے آئی تھی تجھ سے ملنے کی
ارمان اس بہن کو بھی مولا نہیں تو مل سکا
گزری ہے زندگانی تنہائی میں تیری
اور قبر کا وطن سے ہے سب سے زیادہ فاصلہ
مشہد میں تیری تربت یثرب سے دور ہے
تابوت طوس میں تیرا سب سے اکیلا ہے پڑا
بستا رہے تمہارا خراسان ہر گھڑی
فریاد سن غریبوں کی ہم کو ہے تیرا آسرا
نوحہ کناں ہے زائر سارا ہی یہ جہاں
مولا رضا کا ماتم جو عرض و سماں میں ہے بپا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.