Aye Ahle Aza Do Kazim Ko Sab Pursa Jafar Sadiq Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Haider Rizvi
اے اہل عزا دو کاظم کو سب پرسہ جعفر صادق کا
روتا ہے جگر کو تھامے ہوئے شہزادہ جعفر صادق کا
منصور نے ایسا زہر دیا زہرا کا چاند تڑپتا تھا
کبھی زرد ہوا کبھی سبز ہوا ہے چہرہ جعفر صادق کا
یہ سوچ کے مولا صادق کی آنکھوں سے برستے تھے آنسو
زندان میں برسوں قید رہے گا بیٹا جعفر صادق کا
جب ماہ محرم آتا تھا دل غم میں ڈوب سا جاتا تھا
سب اہل مدینہ سنتے تھے بس گریہ جعفر صادق کا
ترویج علم میں دن گزرے شبیں گزریں شاہ کے ماتم میں
بن جاتا تھا مثل فرش عزا گھر سارا جعفر صادق کا
زہرا کے شکستہ پہلو پر دن رات وہ نوحہ پڑھتے تھے
اب فاطمہ زہرا پڑھتی ہیں خود نوحہ جعفر صادق کا
کبھی اکبر کے غم میں روئے کبھی سرور کی تنہائی پر
تابوت اٹھایا کاظم نے جب مولا جعفر صادق کا
دروازہ بنت پیغمبر جس طرح جلایا بعد نبی
ایسے ہی جلایا امت نے دروازہ جعفر صادق کا
کچھ پتھر نوحہ پڑھتے ہیں مولا کی لحد پر آج تلک
زہرا کی طرح ہی بن نہ سکا اک روضہ جعفر صادق کا
آنکھوں سے لہو برساؤ حسن، جعفر کے درد سناؤ حسن
حیدر یہ بقیع میں جا کے پڑھے گا نوحہ جعفر صادق کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.