Kaabay Pe Likh Do Yeh Misra Innal Batil Kaan Zahooqa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Joan Rizvi
کعبے پہ لکھ دو یہ مصرع ان الباطل کان زھوقا
دیکھو دیکھو آگئے مولا ان الباطل کان زھوقا
وہ جو کعبے کے ہیں وارث اب وہ آنے والے ہیں
وہ کعبے کی چھت پر پرچم اب لہرانے والے ہیں
حق ہے کیا اور باطل کیا ہے یہ سمجھانے والے ہیں
کھل جائے گا سب کا عقیدہ ان الباطل کان زھوقا
کوئی نہیں روکے گا تم کو کھل کے ہو گا پھر پرسہ
اے مولا کے ماتمداروں تیز رکھو زنجیر و قمہ
گھر میں خدا کے خون کا پرسہ خود کروائیں گے مولا
سوچ کے دینا مفتی فتوی ان الباطل کان زھوقا
کعبے میں جتنے بھی صنم ہیں پھر سے گرائے جائیں گے
خود سے بنے ہیں جتنے حاکم سارے لائے جائیں گے
جتنے بھی دربار بنے ہیں سارے ڈھائے جائیں گے
کہتا ہے یہ دار الامارہ ان الباطل کان زھوقا
خود سے خدا جو بن بیٹھے ہیں ہو گا ان سب کا بھی حساب
جو کچھ بھی کرتے آئے ہیں دینا پڑے گا اس کا جواب
سب کو بلا کے سامنے اپنے مولا کریں گے ایسے خطاب
کہتا ہے تم سب کا شجرہ ان الباطل کان زھوقا
باغ فدک کے غاصب سے بھی آپ نے لینا ہے بدلہ
تیغ جری بھی دیکھ رہی ہے آپ کے آنے کا رستہ
آپ خدا کا وعدہ ہیں جو مقتل میں سرور سے ہوا
پورا ہوگا رب کا وعدہ ان الباطل کان زھوقا
آپ ہی حاضر آپ ہی ناظر کیسا رتبہ آپ کا ہے
شیعوں کے سر پر جو دیکھیں مولا سایہ آپ کا ہے
تکتے ہیں خود حضرت عیسی جس کو رستہ آپ کا ہے
آپ سے ہٹ کر سب ہے خرابہ ان الباطل کان زھوقا
آپ خدا کی حجت آخر آپ ہی ہادی آپ ولی
آپ حسن کے باغ میں گویا نرجس کی معصوم کلی
آپ میں عکس پیغمبر بھی آپ میں جاہ و جلال علی
حیدر جیسا آپ کا حملہ ان الباطل کان زھوقا
آپ کے جیسا کوئی نہیں ہے مولا ساری دنیا میں
ایسے کریم اور ایسے سخی ہیں آقا ساری دنیا میں
آپ کے ہی آنے کا بپا ہے چرچا ساری دنیا میں
آپ کے دم سے ہے یہ زمانہ ان الباطل کان زھوقا
عیسی بھی ازلان کھڑے ہیں ساتھ امام حجت کے
ان کی امامت میں کرتے ہیں اپنے خالق کو سجدے
سچے ایک طرف ہیں ایک طرف سارے جھوٹے
رہ جائے گا لشکر سچا ان الباطل کان زھوقا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.